منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایف35طیاروں کی ڈیل میں ناکامی، ترکی ایف16 خریدنے کے لیے کوشاں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ترکی نے امریکا کو 40 ایف16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کی درخواست دی ہے۔ یہ طیارے لاک ہیڈ مارٹن کمپنی تیار کرتی ہے۔

علاوہ ازیں خریداری کی درخواست میں دیگر لوازمات کو بھی شامل کیا گیا تا کہ ترکی کے پاس دیگر لڑاکا طیاروں کو جدید بنایا جا سکے۔ ترکی کی جانب سے یہ اقدام امریکا سے ایف-35 لڑاکا طیاروں کی خریداری میں ناکامی کے بعد سامنے آیا۔طیاروں کی خریداری کا یہ سمجھوتا اربوں ڈالر مالیت کا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ یہ ڈیل امریکی وزارت خارجہ اور اسی طرح کانگریس کی منظوری کی منتظر ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت کی پالیسی یہ ہے کہ کانگریس کو سرکاری طور پر نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل کسی بھی مجوزہ دفاعی فروخت کی تصدیق یا اس پر تبصرہ نہیں کیا جاتا۔ترکی میں امریکی سفارت خانے نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…