پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر افغانستان کے اندھیرے میں ڈوبنے کا خدشہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر افغانستا ن اندھیرے میں ڈوب سکتا ہے جس کے بعد موسمِ سرما میں عام افغانیوں کی زندگی مزید سخت ہوسکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کی ریاستی پاور کمپنی نے افغانستان میں موجود اقوام متحدہ کے مشن سے 90 ملین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے تاکہ وہ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے قبل وسط ایشیائی ممالک کو ان کے بل ادا کرسکے،

کیوں کہ ان ممالک کی جانب سے بلوں کی ادائیگی کے لیے دی گئی 3 ماہ مہلت کی مدت گزر چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق اگست کے وسط سے طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد پڑوسی ممالک کو بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، جو افغانستان میں بجلی کی 78 فیصد تک طلب پوری کرتے ہیں۔ جس کا اہم سبب امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ملک کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کرنے کی وجہ سے ملک میں جاری معاشی بحران ہے۔افغانستان کی ریاستی پاور کمپنی دا افغانستان برشنا شرکت کے قائم مقام سی ای او سیف اللہ احمد زئی نے الجزیرہ کو بتایا کہ افغانستان وسط ایشیائی ممالک ازبکستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ایران کو بجلی کی مد میں مجموعی طور پر ماہانہ 20 سے 25 ملین ڈالر کی ادائیگی کرتا ہے، لیکن تین ماہ سے عدم ادائیگی پر یہ رقم 62 ملین ڈالر پر پہنچ گئی ہے، اور یہ ممالک کسی بھی دن افغانستان کو بجلی کی فراہمی بند کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے افغانستان میں یونائیٹڈ نیشن اسسسٹینس مشن (یو این اے ایم اے)سے انسانی بنیادوں پر افغان عوام کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے، ہم نے ملک میں بجلی کی فراہمی کو جاری رکھنے کے لیے مشن سے 90 ملین ڈالر امداد طلب کی ہے کیوں کہ اس ہفتے کے آخر تک یہ رقم بڑھ کر 85 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ تاہم یو این اے ایم اے نے ابھی تک ہماری درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…