بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

لندن میں موجود اسحاق ڈار کو بھی پاکستان میں کورونا ویکسین لگا دی گئی، جعلی انٹری کا انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بعد ان کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز اور لندن میں موجود سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری میلسی میں کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی جبکہ دوسری ڈوز کیلئے 6 نومبر کو بلایا گیا ہے۔خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو تین سال ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکو سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی جعلی انٹری کی گئی اور یہ انٹری ملتان کے ہیلتھ یونٹ میں کی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے جس میں جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔یادرہے کہ لندن میں موجود سابق وزیراعظم کو پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کی تین ڈوز کی جعلی انٹریاں ہو چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…