جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کوئلے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، سیمنٹ انڈسٹری کے لیے مشکل پیدا ہو گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) رواں سال ستمبر کے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت ستمبر 2020کے مقابلے میں 12.17فیصد کمی سے 4.589ملین ٹن رہی گزشتہ سال ستمبر میں سیمنٹ کی فروخت 5.225ملین ٹن رہی تھی۔ سیمنٹ مینوفیکچررز عالمی مارکیٹ میں خام کوئلے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں جس کی قیمت ستمبر 2020 کی 68ڈالر فی ٹن (ایف او بی) سے

ستمبر 2021تک بڑھ کر 210ڈالر فی ٹن کی سطح پر آچکی ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر2021کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.018ملین ٹن رہی جبکہ ستمبر 2020میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.095ملین ٹن رہی تھی اس طرح مقامی فروخت 1.88فیصد کم رہی۔ ستمبر 2021میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 49.45فیصد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی اور ستمبر 2021میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 0.572ملین ٹن رہی جو ستمبر 2020کے دوران1.131ملین ٹن رہی تھی۔ ستمبر 2021کے دوران شمالی علاقوں میں واقع سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 2.04فیصد کمی سے 3.451ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر میں 3.523ملین ٹن رہی تھی۔ سدرن ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت ستمبر 2021کے دوران 5لاکھ67ہزار445 ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کی مجموعی مقامی فروخت 5لاکھ71ہزار639ٹن سے معمولی کم رہی۔شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے ستمبر 2021کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 61.63 فیصد کی نمایاں کمی سے ایک لاکھ10ہزار 245 ٹن رہی جو ستمبر 2020میں شمالی علاقوں کی فیکٹریوں سے 2لاکھ87ہزار287 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔ ستمبر 2021میں سدرن ریجن کی فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 45.29فیصد کمی

سے 4لاکھ61ہزار340 ٹن رہی جو ستمبر 2020کے دوران 8لاکھ43ہزار 334 ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (مقامی اور ایکسپورٹ) 12.825ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 13.596ملین ٹن سے 5.67فیصد کم رہی۔ جولائی تا ستمبر

2021کے دوران سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 3.92فیصد اضافہ ہوا اور پہلی سہ ماہی کی مجموعی مقامی فروخت 11.279ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 10.853ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 43.64فیصد کی نمایاں

کمی سے 1.546ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 2.743ملین ٹن رہی تھی۔ پہلی سہ ماہی کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 0.22فیصد کی معمولی نمو کے ساتھ 9.483ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 9.463ملین ٹن رہی تھی۔ جولائی تا ستمبر 2021کے

دوران شمالی علاقوں کی فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 37.69فیصد کمی سے 3لاکھ87ہزار 667ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 6لاکھ 22ہزار186 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سدرن ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں کی

مقامی فروخت 29.15فیصد کے نمایاں اضافہ کے ساتھ 1.795ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 1.39ملین ٹن رہی تھی تاہم سدرن ریجن کی فیکٹریوں سے اس عرصہ کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 45.38فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 1.158 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2.12ملین ٹن رہی تھی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق AP14 رچرڈ بے

کوئلے کی فریٹ آن بورڈ قیمت ستمبر 2020میں 68ڈالر فی ٹن تھی جو ستمبر 2021تک بڑھ کر 210ڈالر فی ٹن کی سطح پر آچکی ہے۔ ساؤتھ افریقہ سے کراچی تک کوئلے کی ترسیل کے لیے سمندری کرایے بھی ستمبر 2020کی 11ڈالر فی ٹن کی سطح سے ستمبر 2021تک بڑھ کر 30ڈالر فی ٹن پر آچکے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس

دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی کمی آئی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 165روپے سے بڑھ کر 171روپے پر آچکی ہے۔ توانائی کی لاگت اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھنے سے سیمنٹ کی ترسیل کے لیے ٹرانسپورٹ چارجز بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق کوئلے، توانائی، ٹرانسپورٹ

کی لاگت اور روپے کی قدر میں کمی جیسے عوامل کی وجہ سے کاروباری لاگت غیرمعمولی طور پر بڑھ رہی ہے جس سے مقامی اور انٹرنیشنل مارکیٹس متاثر ہورہی ہیں۔ ترجمان نے سیمنٹ کی کھپت میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تعمیراتی صنعت سے متعلق حکومت کی معاون پالیسیوں کی بدولت سیمنٹ انڈسٹری اپنی نمو کا تسلسل بحال کرلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…