اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گندم کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار آل ٹائم ریکارڈ سطح پر چلی گئی۔ پندرہ دن میں گندم کے نرخ 400روپے من بڑھ گئے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کی ناقص حکمت عملی کے باعث گندم کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار 2400روپے فی چالیس کلو گرام سے بھی تجاوز کر گئی۔
پنجاب حکومت نے گندم کی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی لگا دی۔ صوبے میں فلور ملز مالکان اور ڈیلرز کے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر کے مقدمات قائم کر دیئے گئے۔ پورے صوبے میں کوئی بھی محکمہ خوراک سے پرمٹ لئے بغیر اپنی ذاتی خرید کردہ گندم نہ خیبر پختونخوا‘ نہ سندھ‘ نہ پنجاب اور نہ ہی پنجاب کے کسی دوسرے ضلع میں بھجوا سکے گا۔