1998 میں اسحاق ڈار نے ملک کو گروی نہیں رکھا ،شوکت ترین اور رضا باقر نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے،نہال ہاشمی کا دعویٰ

3  اکتوبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کراچی نے منگل کومہنگائی کے خلاف مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنمانہال ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو شوکت ترین جیسا بینکرنہیں اسحاق ڈار جیسا معیشت دان چاہئے،شوکت ترین کسی منہ سے کہتے ہیں مہنگائی نہیں عوام ا ن کو پاکستان کو گروی رکھنے نہیں دیں گے۔

اتوارکو مسلم لیگ ہائوس کارسازمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہاکہ 1998 میں اسحاق ڈار نے ملک کو گروی نہیں رکھا ،شوکت ترین اور رضا باقر نے ملک کو گروی رکھ دیا ہے اور عمران خان گھبراہٹ میں نیا آرڈیننس لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے وزیراعطم کوسعودی عرب کی جانب سے تحفہ میں دی گئی گھڑی سے متعلق سوال کیا کہ کون لایا یہ گھڑی، کہاں سے آئی گھڑی، کون لے گیا گھڑی اور کس نے بیچی یہ گھڑی۔ نہال ہاشمی نے کہاکہ کراچی سے طوفان ٹل گیالیکن ملک پر جو طوفان ہے وہ نہیں ٹلاہے، مرتضی وہاب شکر کرو سمندری طوفان کے نتیجے میں اربن فلڈ نہیں آیامگر شہر میں ڈینگی بڑھ رہا ہے،حکومت کچھ کرے۔پی ایم سی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہاکہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیس 6000ناقابل واپسی ظلم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)نے معیشت کو ٹھیک کرنیکا ٹھیکہ لے رکھا ہے،ن لیگ کے بغیر ملکی معشیت چلانا کسی کے بس میں نہیں ہے ،نواز شریف ای وی ایم سے نہیں ووٹ سے آئے گا۔میاں نواز شریف نے کراچی کے ماس ٹرانزٹ منصوبے کوعملی جامہ پہنایا اورانہی کے بولنے پراورنج لائن شروع کی۔ انہوں نے کہاکہ اگرکراچی کی بلڈنگ پر سوموٹو کیا جاسکتا ہے تو سندھ پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کوبھی لگام دیں،کورٹ سو موٹو ایکشن لے سندھ کے نوجونوں کو کتنی نوکریاں دی گئیں۔

ہیڈ اف سوشل میڈیا خرم عباس بھٹی نے کہاکہ کراچی سے طوفان ٹل گیا لیکن ملک پر جو مہنگائی کا طوفان ہے وہ ٹلنے کانام ہی نہیں لے رہا کل منگل شام پانچ بجے مہنگائی کے خلاف پریس کلب پر مظاہرہ کریں گیاب لوگ باقاعدہ خودکشیاں کررہے ہیں،اسلامی جمہوریہ کامقصد فلاحی ریاست ہوتاہے مہنگائی سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

ہے ۔مسلم لیگی رہنماں نیپاکستان میڈیا کونسل کو فوری ختم کرنیکامطالبہ بھی کیا پریس کانفرنس میں ن لیگ سوشل میڈیا کے رہنما ریحان احمد ہاوس انچارج نثار شاہ بھی شریک۔تھے۔ اس موقع پرعمر شریف کے لئے دعا مغفرت بھی کی گئی ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ارٹس کونسل کے ساتھ ایوان رفعت کانام عمر شریف سے منسوب کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…