اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کی اجازت سے کمپنیاں ضرور کھلی تھیں، شوکت ترین کا آف شور کمپنیوں کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ اور دستاویزی ثبوت موجود ہیں،وزیراعظم کو بھی بتا چکا ہوں، اسٹیٹ بینک کی اجازت

سے سرمایہ کاری کیلئے کمپنیاں ضرور کھلی تھیں لیکن دوہزار چودہ اورپندرہ کے درمیان بند ہوگئیں، ان کمپنیوں کا کوئی اکاؤنٹ کھلا نہ ہی کوئی ٹرانزیکشن کی گئی،کمپنیاں اس وقت کھلیں جب طارق ملک بن لادن کیلئے کام کرتے تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ میرے بینک میں سرمایہ کاری کیلئے انہوں نے باقاعدہ اجازت لی تھی، کمپنیوں کاکوئی اکاؤنٹ نہیں کھلانہ کوئی ٹرانزیکشن ہوئی، کمپنیاں ضرورکھلی تھیں جواسٹیٹ بینک کی اجازت سے سرمایہ کاری کرتی تھیں۔شوکت ترین کامزید کہنا تھاکہ کمپنیاں 2014-15 کے درمیان بندہوگئی تھیں، دبئی کی کمپنی نے میرے بینک میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہرکی۔انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس نہیں کھلے، میں نے جب کچھ غلط نہیں کیاتوہروقت تیارہوں، میرے پاس دستاویزی ثبوت موجودہیں، جبکہ وزیراعظم عمران خان کوبتایامیرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…