بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنڈورا پیپرز نے عمران خان کا پنڈورا باکس کھول دیا،ن لیگ نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پنڈورا پیپرز میں نام آنے پر عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں، نئے عالمی سکینڈل نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا،پنڈورا پیپرز نے عمران خان کا پنڈورا باکس کھول دیا ہے، عمران خان دنیا کو صادق و امین ہونے کا یقین دلاتا تھا

لیکن اس کی 2 اور آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں، اپنی چوری چھپانے کے لئے ان لیکس کے باقاعدہ ریلیز ہونے سے پہلے حکومتی ترجمانوں نے صفائیاں دینا شروع کر دی ہیں جس سے صاف پتہ چل گیا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو پوری دنیا میں شفافیت کا چمپئن بنا پھرتا ہے وہ غیر ملکی تحائف کی تفصیل دینے سے انکاری ہے،حکومتی وزرا کہہ رہے ہیں کہ تحائف کی تفصیل دینے سے عرب ممالک کے سربراہ ناراض ہو جائیں گے،تفصیل بتانے سے عرب ممالک کے سربراہ کیسے ناراض ہوں گے،انہوں نے سستے تحفے تو نہیں دیئے انہوں نے بہت قیمتی تحائف دیئے ہوں گے جس پر سربراہ مملکت فخر کر سکتا ہے کہ قیمتی تحائف دیئے ہیں،مسئلہ یہ ہے کی کپتان کی چوری پکڑی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج سوشل میڈیا ایک گھڑی کو بیچنے کی کہانیوں سے بھرا پرا ہے جسے وزیر اعظم سے منسوب کیا جارہا ہے کہ ایک اہم دوست ملک کی طرف سے دی جانے والی قیمتی گھڑی کو بیچ دیا گیا ہے،اس کی باقاعدہ تحقیقات چاہئیں اگر بات درست ہے تو عمران نیازی کو پاکستان قوم کے وقار اور غیرت بیچنے کے جرم میں استعفیٰ دینا چاہیے اور اس پر مقدمہ بھی درج ہونا چاہیے، اگر خبر درست نہیں ہے تو پھر حکومت اور عمران نیازی توشہ خانہ کی تفصیل قوم کے سامنے پیش کریں،وزیراعظم کی طرف تفصیل نہ بتانا اعتراف جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں ہر پاکستانی کے لئے عزت کے ساتھ رزق حلال کما کر اولاد کو پالنا مشکل بنا دیا گیا ہے،بجلی،گیس، پٹرول کی قیمتوں اورمہنگائی نے معیشت کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی 20 روپے تنزلی ہوئی ہے،عمران نیازی کے پاس کوئی ٹیم نہیں تھی، اس نے پاکستانی قوم کے ساتھ

دھوکہ کیا ہے،اس کرپٹ حکومت کا اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈورا لیکس میں عمران نیازی کے 2 اکاؤنٹ آنے کے بعد عمران نیازی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہ گیا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں، ہر طرف سے مایوس ہو کر عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کا نیا پروگرام شروع کیا ہے،نادرا کو ہدایت کی گئی ہے ووٹر لسٹوں کی پڑتال کرے،

وزیراعظم کا نادرا کو پڑتال کرنے کا حکم غیر آئینی ہے،الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں اس کا نوٹس لے اوروزیراعظم اور چیئرمین نادرا کو غیر آئینی کام سے روکے کیونکہ ووٹر لسٹ کا دائرہ اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہے،ووٹر لسٹ کے اندر تبدیلیاں کر کے الیکشن چرانے کی سکیم بنائی جارہی ہے لیکن ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوارں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…