جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نیازی کی 2 آفشور کمپنیاں نکل آئی ہیں، عرب رہنما کے تحفے کی گھڑی کس نے بیچ دی؟ احسن اقبال کا حیران کن انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمااحسن اقبال نے پینڈورا اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص بیرون ملک سے ملے تحائف چھپا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پنڈورا بکس نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں۔ عمران خان دوبارہ پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے، پاکستان کے عام شہری کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہ لینے والا گھر کے اخراجات پورے نہیں کر سکتا، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لیپ ٹاپ پر بڑے بڑے لوگوں کو سبز باغ دکھائے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سسک رہی ہے۔ حکمران ای وی ایم استعمال کرکے عوام کے ووٹ چرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دو آف شور کمپنیاں نکل آئی ہیں، احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک تفصیل بتانے سے ناراض نہیں ہو جائیں گے، انہوں نے بہت قیمتی تحائف دیے ہوں گے جس پر کوئی بھی سربراہ مملکت فخر کر سکتا ہے کہ ہم نے دوست ملک کے سربراہ کو قیمتی تحائف دیے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کوئی شہزادہ یا عرب سربراہ ناراض نہیں ہو گا بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ کپتان کی چوری پکڑی جائے گی، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے وزراء یہ کہہ رہے ہیں تحائف کی تفصیل دینے سے عرب ممالک کے سربراہ ناراض ہو جائیں گے،

ایک گھڑی کو بیچنے کی کہانیوں سے شور مچا ہوا ہے، جسے وزیراعظم سے منسوب کیا جارہا ہے، کہ ایک اہم ملک کے لیڈر کی طرف سے تحفے میں دی گئی قیمتی گھڑی کو بیچ دیا گیا ہے، یہ کہانی پاکستان کیلئے ہر پاکستانی کیلئے باعث شرم ہے، اس کی باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہیے، اگر یہ درست ہے کہ عمران خان کو پاکستانی قوم کے وقار اور غیرت کو بیچنے کے جرم میں فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے، اور ان کیخلاف مقدمہ قائم ہونا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…