بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

توشہ خانہ سکینڈل ٗ وہ کون سا تحفہ ہے جس کی تفصیل سامنے آگئی تو دوست ملک کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑے گی ؟ سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کے بارے میں اس وقت طرح طرح کی افواہیں زیرگردش ہیں اسی متعلق سینئر صحافی امداد سومرو نے دعویٰ کیا ہے کہ دراصل ہیروں سے جڑی ایک گھڑی کا معاملہ ہے جو تحفے میں ملی لیکن حکمران طبقہ نے اسے بازارمیں فروخت کردیا اور وہ گھڑی دوبارہ وہیں پر پہنچ گئی جہاں سے تحفہ ملا تھا جس کے بعد اس ملک کیساتھ

پاکستان کے تعلقات میں بھی سردمہری ہوئی ۔ اپنے ولاگ میں تفصیلات بتاتے ہوے امداد سومرو نے انکشاف کیا کہ ہیروں سے جڑی گھڑی کا معاملہ تھا جو چھپائے ہی نہیں چھپا، انفارمیشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیاگیا کہ معلومات سامنے آنے پر ملکی وقار مجروح ہوگا حالانکہ ملک کے وزیراعظم کو دیا گیا تحفہ یقینی طورپر شایان شان ہوگا ، اس میں چھپانے والی کیا بات تھی؟دراصل وزیراعظم کو کچھ تحفے ملے تھے جو انہوں نے قوم کو نہیں بتائے، یا تو جمع نہیں کروائے یا پھر سستے اٹھا کر اپنے کھاتے میں ڈال لیے، وزیراعظم کے اپنے ساتھ لے جانے کا مسئلہ نہیں تھا، ماضی میں بھی لوگ اپنی پسند کی چیزیں لے جاتے، وہ قانون کے مطابق قیمت ادا کرتے اور اپنے پاس رکھ لیتے تاکہ ان کی نسلیں دیکھ سکیں، نوازشریف، آصف علی زرداری اوریوسف رضا گیلانی بھی لے کر جاتے رہے، اب نوازشریف کے بنائے گئے ایک قانون کے پیچھے عمران خان بھی چھپ رہے ہیں۔امداد سومرو نے بتایا کہ عمران خان نئے نئے وزیراعظم بنے تو دوست ملک کا دورہ کیا،اس ملک کے حکمران کے ٹھاٹ باٹھ بھی اورہے، انہوں نے ہیری ونسٹن کی دو گھڑیاں بنوائیں

جن پر پرانے ہیرے لگے ، ایک اپنے لیے اور ایک خان کیلئے تیارہوئی تاکہ تاثر دیا جاسکے کہ بھائی چارہ اور دوستی پکی ہے، یہ گھڑی نہ صرف وزیراعظم نے اپنے کھاتے میں ڈال لی بلکہ یہ مارکیٹ میں فروخت کردی گئی، اس گھڑی کا ایک ہی ڈیلر تھا اور جب واپس گھڑی ان کے پاس پہنچی تو اس نے انہی صاحب سے رابطہ کیا جنہوں نے وزیراعظم پاکستان کو تحفہ دیا تھا، اس گھڑی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے ،ان صاحب نے ڈیلر کو اجازت دی کہ وہ دوبارہ گھڑی خرید لیں ، ڈیلر نے گھڑی خرید کر بنوانے والے صاحب کے پاس پہنچادی، انہوں نے دیکھا تو پارہ آسمان پر چڑھ گیا کہ بھائی اور دوست بنا کر عزت دی اور ہمارا تحفہ بازاروں میں بک رہا ہے جس کی وجہ سے تعلقات میں بھی سرد مہری ہوئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…