لاہور( این این آئی)سنگل نیشنل کریکولم پر بڑا فیصلہ کر لیا گیا، یکساں نصاب کیلئے کسی ایک کتاب کو بطور ٹیکسٹ بک لازمی پڑھانے کی پاپندی ختم کر دی گئی ، سنگل نیشنل کریکولم فریم ورک کے تحت پرائیویٹ پبلشرز کی کتابوں پر این او سی دینے کی لازمی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ حکومت نے سنگل نیشنل کریکولم کے تحت سرکاری سطح پر تیار ہونے والی کتب کو لازمی طور پر پڑھانے کی شرط ختم کر دی ہے۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نئے مراسلہ کے مطابق سکولوں کو سنگل نیشنل کریکولم فریم ورک کے مطابق کوئی بھی کتاب پڑھانے کی اجازت ہوگی اور اس کے لئے پبلشرز کو این او سی لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ صوبے اس بات کے مجاز ہوں گے کہ پبلشرز کو این او سی دینے کی پالیسی میں چھوٹ دی جائے یا اسے برقرار رکھا جائے ۔