اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمر شریف کے انتقال پر پی ٹی آئی کا 3دن سوگ منانے کا اعلان

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر پی ٹی آئی کی جانب سے 3دن سوگ منانے کا اعلان۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے جئے پرکاش لوہانا،

ایم پی اے سعید آفریدی، راجہ اظہر، سینئر رہنما حاجی مظفر شجراع، عامر ابڑو،کاشف نظامی اور دیگر موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایشو پر بات کرنی تھی لیجنڈ اداکار عمر شریف کے انتقال پر 3 دن پارٹی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ ایک عظیم طنز ومزاح کے بڑے نام کا انتقال ہوچکا ہے سب کو ہنسانے والا پوری قوم کو رلا گیا۔ عمر شریف ایک بہت بڑا نام تھے پوری دنیا میں ان کی مقبولیت ہے۔عمر شریف ہم میں نہیں رہے۔ عمر شریف کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی، اس لیے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے،تحریک انصاف سندھ 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے،ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کا مشکور ہوں بحیثیت ریاست صوبائی اور وفاقی حکومت نے بھرپور مدد کی پاکستان اپنے ہیروز کی قدر کرتا ہے عمر شریف کو ایوارڈز سے نوازہ گیا،وہ اپنے آپ میں ایک انجمن تھے اس ملک کے لیے عمر شریف سر کا تاج تھے پوری قوم عمر شریف کو سلام پیش کرتی ہے پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…