کراچی (این این آئی)لیجنڈری کامیڈین عمر شریف اپنی زندگی کے آخری برسوں میں روحانیت سے کافی قریب ہوگئے تھے اور لکھنے پڑھنے سے بہت شغف بڑھ گیا تھا انہوں نے 5 کتابیں بھی لکھیں جو شائع تو ہوگئیں، ان کی رونمائی ہونا باقی تھی،ان کتابوں میں پہلی کتاب فبای آلاء ربکما تکذبان ہے جو روحانیت کے موضوع پر ان کی پہلی تصنیف ہے۔ دوسری کتاب ان کے ڈراموں اور تیسری کتاب ان کے افسانوں کا مجموعہ ہے،پھر چوتھی کتاب شعری مجموعہ کلام اور پانچویں کتاب مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہے۔عمر شریف کو مصوری سے بھی ہلکا پھلکا شغف تھا اور آنے والے دنوں میں وہ ایک اور نئی فلم بنانا چاہ رہے تھے جس کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی تھی۔ انہوں نے فلاحی کاموں کے لیے بھی خود کو وقف کر رکھا تھا۔