پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سمندری طوفان، بارش اور تیز ہواؤں نے گوادر پسنی اور مضافاتی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کشتیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، بارش کا پانی گھروں میں داخل

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (آن لائن)سمندری طوفان، بارش اور تیز ہواں نے گوادر پسنی اور مضافاتی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،گوادر میں ایک درجن کے قریب کشتیاں ٹھوٹ پھوٹ کا شکار،پسنی میں بارش کاپانی گھروں میں داخل ہوگئی،مکران کوسٹل ہائی وے پر سامان سے لدی ٹرک پانی میں بہہ گئی،پھسلن کی وجہ سے مسافر کوچ الٹ گئی،16افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان تیز ہوا اور بارش نے گوادر،اورماڈہ جیونی اور پسنی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا طوفان کی وجہ سے سمندر میں شدید طغیانی آگئی تیز ہوا کی وجہ سے گوادر میں ایک درجن سے زائد کشتیاں سمندری لہروں کی نظر ہوکر ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیئں، کشتیوں کے انجن سمندر برد ہوگئے بارش نے سب سے زیادہ پسنی شہر کو متاثر کیا ہے جہاں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگئی جبکہ مین بازار میں بارش کا پانی دوکانوں میں داخل ہونے کی وجہ سے بیوپاریوں کو لاکھوں روپے نقصانات کا سامنا رہا ہے دوسری جانب مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک بارش کے پانی میں بہہ گئی ایک دوسرے واقع میں مکران کوسٹل ہائی وے پر پھسلن کی وجہ سے ایک مسافر کوچ الٹ گئی جس میں سوار 16 مسافر زخمی ہوگئے جن میں کچھ مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے زخمیوں کو فوری طور پر اوتھل ہسپتال منتقل کردیاگیا مسافر بس کراچی سے تربت جارہی کہ تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر گوادر اور محکمہ فشریز بلوچستان نے سمندری طوفان کے پیش نظر گوادر ایمرجنسی سیل قائم کرادی اور ماہی گیروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تین روز تک سمندر کا رخ نہ کریں ڈپٹی کمشنر گوادر نے ساحلی علاقوں کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کردی ہے گوادر کا سب تحصیل پسنی بارش سے زیادہ متاثر ہوئی ہے

جہاں بارش کا پانی گھروں کے اندر داخل ہوگئی جبکہ مین بازار میں تین فٹ تک پانی جمع ہوگئی اور دوکانوں کے اندر پانی چلے جانے سے بیوپاریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ابھی تک سوڈ ڈیم میں ڈھائی فٹ جبکہ آنکاڑہ کور ڈیم میں ایک فٹ پانی ذخیرہ ہوچکا ہیدونوں ڈیموں میں پانی جمع ہورہا ہے پی ایچ ای زرائع نے امکان یہی ظاہر کیا ہے ڈیموں کے کھیچنمنٹ ایریا میں اگر بڑی بارش ہوئی تو ڈیم بھرنے کا قوی امکان ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…