پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بیٹی کی وفات کے بعد عمر شریف کا دنیا کے ساتھ محض ایک برس کا ساتھ رہا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کامیڈی کے بے تاج بادشاہ اور اسٹیج و ٹی وی کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار عمر شریف دنیا کو خیرباد کہہ گئے،عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف اپنے والد سے گزشتہ برس بچھڑ گئی تھیں۔

عمر شریف کو اْن کی بیٹی کے انتقال کا نہیں بتایا گیا تھا، انہیں صرف یہ بتایا کہ اْن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے۔بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سْن کر عمر شریف نے امریکا میں اپنا پروگرام بھی منسوخ کردیا تھا،عمر شریف کی لختِ جگر حرا شریف بھی گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ حرا عمر شریف گردے کے ٹرانسپلانٹ آپریشن میں پیچیدگی کی وجہ سے انتقال کر گئی تھیں۔اداکار عمر شریف بیٹی کی یوں اچانک وفات کے بعد افسردہ رہنے لگے تھے جس کے باعث ان کی طبیعت بھی خراب رہتی تھی۔یاد رہے کہ عمر شریف کو پاکستان سے علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انہیں نمونیہ ہونے اور ائیر ایمبولینس میں فنی خرابی کے باعث اداکار کا جرمنی میں وقفہ طویل ہو گیا اور 2 اکتوبر2021 کو ان کی سالی نے عمر شریف کے انتقال کی تصدیق کی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…