اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمر شریف انتقال کر گئے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف کامیڈین اور سٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کر گئے  ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمر شریف کو علاج کیلئے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں جرمنی میں سٹاپ اوور کے دوران نمونیا کے باعث ان کی صحت بگڑ گئی اور

انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ اس موقع پر ایئر ایمبولینس میں بھی خرابی کے باعث انہیں متبادل طیارے کے ذریعے امریکہ لے جانے کے انتظامات بھی کیئے گئےلیکن صحت بہتر ہونے تک کا انتظار کیا جانے لگا ۔ اب اطلاعات ہیں کہ وہ جرمنی میں ہی انتقال کر گئے ہیں اور امریکہ نہیں پہنچ سکے ۔یاد رہے کہ عمر شریف کو ہارٹ اٹیک ہو اتھا جس کے بعد وہ صحت مند ہو گئے لیکن ایک ماہ کے بعد ان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ عمر شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں بلکہ انہیں امریکہ لے جانے کی ضرورت ہے ، عمر شریف نے وزیراعظم عمران خان سے علاج کیلئے امریکہ بھیجنے کیلئے انتظامات کی اپیل بھی کی ۔وفاقی اور سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکہ علاج کیلئے بھیجنے کیلئے بھر پور کوششیں کیں تاہم جب انہیں ایمبولینس میں امریکہ لے جایا جارہا تھا تو جرمنی میں سٹاپ اوور کیا گیا جہاں انہیں جرمنی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں وہ آج انتقال کر گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کیلئے امریکہ کے ویزے کا انتظام کیا اور ساتھ میں چار کروڑ روپے بھی جاری کیئے تاکہ ان کا علاج کروایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…