حیدرآباد(آن لائن) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان اور جنرل سیکریٹری ظہیر الدین شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہو چکی ہے
، حکومت فی الفور اضافہ واپس لے، اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، حکمران پیٹرول اوراشیائوں کی قیمتوں میںدن رات اضافہ کرکے عوام کااستیصال کررہے ہیں ملک میں کرپشن اورمہنگائی کاراج ہے ۔جس طرح ضروریات ِزندگی اورپیٹرول کی قیمتوں میں گرانی ہوتی ہے اس سے محسوس ہوتاہے کہ بجٹ سے پہلے ہی عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس دیاجائے گا۔عوام جنھیں دووقت کی روٹی آسانی سے دستیاب نہیں ہے مہنگائی کابارمزیدبڑھے گاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے سے غریب اورتنخواہ دار طبقہ شدیدمتاثر ہوتاہے حکومت کے دیکھادیکھی منافع خورمافیابھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیتی ہیں کوئی پوچھنے والاہی نہیںہے ،، حکمران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے فوری واپس لے،جماعت اسلامی مہنگائی، بیروزگاری اور پیٹرول مصنوعات میں اضافے کے خلاف تحریک جاری رکھے گی۔