بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

روس نے تاجک اور افغانستان کی سرحد پر فوج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کر دی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس نے کہاہے کہ تاجکستان اور افغانستان کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو فوری طور پر کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ادھر امریکا نے ان افغان فوجیوں کے سلسلے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جو فرار ہو کر تاجکستان چلے گئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے پاس ایسی معلومات ہونے کا دعوی کیا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ

افغانستان اور تاجکستان دونوں ہی اپنی مشترکہ سرحد پر بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں میں بعض امور پر شدید اختلافات ہیں جس سے کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیکسی زیتسوف کا کہنا تھاکہ ہم دونوں ممالک کے رہنماں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کے پس منظر میں تاجک افغان تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو گہری تشویش کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ مشترکہ سرحد پر دونوں طرف سے مسلح افواج کی تعیناتی سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے انہیں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق، افغان صوبے تخار(شمالی افغانستان)کی سرحد پر ہی اسپیشل فورسز یونٹ کے ہزاروں مسلح فوجی تعینات کیے جا چکے ہیں۔روس نے اس کشیدگی کو فورا ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ ماسکو نے کابل اور دوشانبے دونوں سے ہی موجودہ کشیدہ صورت حال میں کمی کے لیے ایک باہمی قابل قبول حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ حال ہی میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے طالبان پر انسانی حقوق کو پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ دریں اثنا امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ان افغان فوجیوں اور پائلٹ سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جنہیں امریکا نے تربیت دی تھی تاہم طالبان کے حملوں کے خوف سے وہ لڑائی کے دوران ہی تاجکستان یا پھر ازبکستان فرار ہو گئے تھے۔امریکی وزیر دفاع کے مطابق فرار ہونے والے افغان پائلٹ اپنے ساتھ درجنوں جنگی طیارے تاجکستان اور ازبکستان لے گئے تھے اور جو ان میں سے واپس آئے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…