اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ میرے پروگرام سے بھاگ گئے ہیں ۔ اینکرپرسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے متعلق حکومتی حلقوں میں جوسوالات زیر بحث رہے ان کا جواب سامنا آچکا ہے
تاہم سیاسی سطح پر کنفیوژن ابھی باقی ہے ۔ پروگرام میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا موقف اس لیے پروگرام میں نہیں رہا کیونکہ ان کے لوگ میرے پروگرام سے بھاگ گئے ہیں ۔ غریدہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنمائوں نے میرے پروگرام میں بات کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔