لاہور(این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی۔اتھارٹی نے پروازوں سے متعلق نیا سفری ہدایات نامہ جاری کر دیا
جس کے مطابق بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بیرون ملک مسافروں کیلئے 72 گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ اور پاکستان آنے پر ایئرپورٹس پر ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے۔ بیرون ملک مسافروں کو پاس ٹریک ایپ پر سفر سے پہلے تفصیل دینا ہو گی۔ 15 سے 18سال تک کی عمر کے مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنیٰہوگا۔ اسی طرح سفارتکاروں کو کورونا ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا۔یکم اکتوبر سے بیرون ملک جانے والے بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازوں پربھی یکم اکتوبر سے بغیر کوروناسرٹیفکیٹ سفرپرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔فضائی سفر کے ساتھ موٹر وے پر بھی بغیر ویکسینیشن کے یکم اکتوبر سے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔