جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی، ضلع وسطی میں ایمرجنسی نافذ

datetime 30  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ بھر میں آئندہ چند روز کے دوران طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے پیشِ نظر ضلع وسطی کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی اور میونسپل کمشنر خالد ریاض صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں ممکنہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کر لی گئی اجلاس میں بلدیہ وسطی کے تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد علی زیدی نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ورکرز بلدیہ وسطی کے یو نیفارم میں 24 گھنٹے شفٹوں میں مستعدی کے ساتھ خدمات انجام دیں گے تاکہ ضلع وسطی کی عوام کو دوران برسات ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھا جاسکے ایمرجنسی اسپاٹ(KDA چورنگی،5 اسٹار چورنگی،سخی حسن،ناگن چورنگی،پیپلز چورنگی،واٹر پمپ چورنگی،عائشہ منزل،کریم آباد، ضیاء الدین چورنگی، نیوکراچی گودھرا کیمپ،7000 روڈو دیگر وہ جگہیں جہاں کہ بارش کے پانی کا اجتماع اور سیوریج لائن کے چوک ہونے کے مسائل درپیش رہتے ہیں ایسے ہر پوائنٹ پر یونیفارم میں ملبوس کم از کم25 ورکرز ہیوی مشینری اور افرادی قوت کو تعینات کردیا گیا ہے جو کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کو انجام دیں گے جبکہ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار ضلع وسطی کی عوام کوہنگامی صورتحال میں مدد مہیا کرنے کے لئے مستعد رہیں گے تاکہ ضلع وسطی کے کسی بھی علاقے میں عوام کو دشواریوں اور پریشانیوں سے بروقت بچایا جاسکے مزید برآں ضلع وسطی کے مختلف زونز میں مخصوص اسکولوں کی عمارتوں کو ہنگامی امدادی کیمپ کے طور پر استعمال کیا جائے گا

تاکہ ممکنہ طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کو فوری طور پر ان امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جاسکے جہاں متاثرین کے لئے عارضی رہائش کا انتظام ہوگا جبکہ ممکنہ برسات کے دوران ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سید محمد علی زیدی اور میونسپل کمشنر خالد ریاض صدیقی مسلسل بلدیاتی خدمات کی نگرانی کرتے رہیں گے

تاکہ کسی بھی جگہ ملازمین اپنے کام سے غافل نہ رہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر علی زیدی نے رین ایمرجنسی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین کو اعزازیہ دینے کے اعلان کے ساتھ ساتھ کوتاہی کے مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…