واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکا نے ایک چارٹر فلائٹ میں 100 سے زائد امریکی شہریوں اور امریکا کا مستقل اقامہ رکھنے والے مسافروں کی فہرست چیک کر رہا ہے۔ چیکنگ کا یہ عمل افغانستان سے آنے والی پرواز کی امریکا میں لینڈنگ سے قبل مکمل کیا جائے گا۔جبکہ
فلائٹ کے منتظمین کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے طیارے کو لینڈنگ سے روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں ہمارے سفارت خانے کا عملہ مسافروں کے ڈیٹا کی درستگی کی تصدیق کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے اور محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے ساتھ رابطہ کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مسافروں کو امریکا جانے کی اجازت دینے سے پہلے ان کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکا جانے والی تمام پروازوں کو لازمی طور پر محفوظ ، سیکیورٹی اور صحت کے پروٹوکول پر عمل کرنا چاہیے۔ اور روانگی سے قبل مسافروں کی مناسب جانچ کی جانی چاہیے۔صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے کہا کہ گرین کارڈ ہولڈرز کے نام سے جانے والے امریکیوں اور مستقل باشندوں کی واپسی اولین ترجیح ہے۔