پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

اگر میں آج اچانک کسی وجہ سے غریب ہو جاؤں تو کیسے دوبارہ کھربوں ڈالر کماسکتا ہوں؟ بل گیٹس نے کامیابی کا راز بتا دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بل گیٹس اس وقت 90ارب ڈالرز سے زائد کے مالک ہونے کی وجہ سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور برسوں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں، تاہم اگر وہ اچانک کسی وجہ سے غریب ہو جائیں تو دوبارہ کامیابی کیلئے کیا کرینگے؟تو اس کا جواب بل گیٹس خود دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر انہیں دوبارہ زندگی میں کامیابی کیلئے جدوجہد کرنا پڑےتو

وہ اپنی سوچ کو بدل کر سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھاکہ آپ کا طرز فکر زندگی میں کامیابی پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ایک ٹی وی شو کے دوران انہوں نے کہا، ہم اکثر بہت زیادہ توجہ اس بات پر مرکوز کرتے ہیں کہ ہم کیا نہیں کر سکے، جس کے نتیجے میں ہم وہ اسباق نظر انداز کر دیتے ہیں جو کہ ہمارے لئے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں ، آسان الفاظ میں ناکامیوں پر فکر مند ہونے کی بجائے اپنی کامیابیوں سے متاثر ہو کر آگے بڑھیں۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ عالمی سطح پر لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کیلئے اسی حکمت عملی پر عمل کرتے ہیں اور موجودہ حالات میں خرابی کی بجائے اچھی چیزوں کو دیکھتے ہیں، چاہے وہ غربت ہو، سیاست یا امراض۔ان کا کہنا تھا کہ پر امید ہو کر سوچنے پر وہ دنیا بھر میں حالات کو بہتر ہوتا دیکھ رہے ہیں، جو کہ مایوسانہ سوچ میں ناکامیاں لگتیں۔بل گیٹس کے مطابق انسان فطری طور پر اچھی چیزوں پر خوش ہونے کی بجائے خرابی پر تشویش زدہ ہوتے ہیں جبکہ مسائل کے حوالے سے ہم بہت بے صبر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کام کو مکمل صلاحیت سے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ سب کچھ پرفیکٹ ہوگا، پرامید ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں المئیے اور نا انصافی کو نظر انداز کردوں۔ اس کی بجائے یہ سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کیا کرنا کارآمد ہو گا اور اسے کیسے بہتر بنایاجا سکتا ہے، جس سے زندگی میں کامیابی کا امکان بڑھتا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…