اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جاپانی کمپنی ہونڈا اٹلس نے ایک بار پھر پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔پاک ویلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی سب سے معروف بائیک ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے کہ جس کے بعد بائیک کی
نئی قیمت 86 ہزار 900 سے بڑھ کر 90 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ہونڈا نے سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت بھی چار ہزار روپے بڑھائی ہے، یہ بائیک اب 97 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہو گی۔ہونڈا پریڈور کی قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔کمپنی کی دوسری مشہور ترین موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 5 ہزار روپے کی چھلانگ لگا کر 1لاکھ 42 ہزار 500 روپے کے مقابلے میں 1 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ہونڈا نے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کا نیا ماڈل متعارف کرادیاکمپنی نے ہونڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ کیا جس سے اس کی قیمت 170,500 روپے کی پچھلی قیمت سے بڑھ کر 177,000 روپے ہو گئی ہے۔اگلی موٹر سائیکل ہونڈا سی بی 125 ایف ہے جس میں بھی 6500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور اب اس کی قیمت 205,500 روپے کی پرانی قیمت کے مقابلے میں 2لاکھ 12ہزار روپے ہونے جا رہی ہے۔ہونڈا سی بی 150 ایف کی قیمت میں بھی 6500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیونکہ اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 500 روپے کے مقابلے میں 2 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔