جہلم(آن لائن )ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ چینی کے سرکاری نرخ 89 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کر دیئے گے ہیں اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں
اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف جرمانوں اور مقدمات کے علاوہ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس مجسٹریٹ کو ذاتی طور پر فیلڈ وزٹ کرنے ، منڈی اور ہول سیل مارکیٹ سے لیکر عام مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو افسران اپنے علاقوں میں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام رہے اور جنہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائیگا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی مسلسل کڑی نگرانی کی جائے گی