پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھےباقی ٹیموں کا نہیں پتہ لیکن پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل ضرور کھیلے گی، محمد حفیظ

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے انہیں باقی ٹیموں کا نہیں پتہ لیکن پاکستان کی ٹیم فائنل ضرور کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اہلیہ سے دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں ورلڈ چیمپیئن بننا ہے اور ان کا سارا فوکس اس وقت ورلڈکپ پر ہے

۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرے گی۔ پاکستان کی فیلڈنگ میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ اگر سپنرز پر بھی کام ہوا تو ہم ون ڈے ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کے طور پر سامنے آئیں گے۔انہوں نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2023 کے کرکٹ ورلڈ کپ کی امید چھوڑ دی ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ کے بارے میں نہیں سوچا۔ ورلڈکپ جیتنا میری زندگی کا خواب ہے اور خواہش ہے کہ ایسی کارکردگی دکھؤں جس سے پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل ہو۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ سپنرز کو پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی، عماد وسیم اچھا سپینر ہے لیکن اُسے بھرپور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا سابق کرکٹر کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں شیڈیول ہے ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…