ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

طالبان قیدیوں کی عام رہائی کے بعد سزائیں سنانے والی خواتین ججز کو قتل کی دھمکیاں

datetime 28  ستمبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان قیدیوں کی عام رہائی کے بعد سزائیں سنانے والی خواتین ججز کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں،چھ سابق خواتین ججز نے افغانستان میں خفیہ مقامات سے برطانوی ٹی وی سے بات کی ۔طالبان کی جانب سے ان کے شہر پر قبضے کے چند دن بعد

ہی ہزاروں مجرموں کو جیلوں سے آزاد کر دیا گیا اور انھیں قتل کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئیں۔ٹیکسٹ پیغامات، وائس نوٹس اور نامعلوم نمبرز سے فون کالز کا تانتا بندھ گیا۔ایک خاتون جج معصومہ نے کہاکہ یہ آدھی رات کا وقت تھا جب ہم نے سنا کہ طالبان نے جیل سے تمام قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ہم فورا بھاگ کھڑے ہوئے۔ ہم نے اپنا گھر بار اور سب کچھ پیچھے چھوڑ دیا۔ان کے فرار کے کچھ ہی دیر بعد ان کے پڑوسیوں نے انھیں ٹیکسٹ پیغام بھیجا کہ ان کے پرانے گھر پر کئی طالبان آئے ہیں۔ معصومہ کہتی ہیں کہ جیسے ہی انھوں نے ان لوگوں کا حلیہ بیان کیا، وہ سمجھ گئیں کہ انھیں کون اور کیوں تلاش کر رہا تھا۔ان الزامات کے جواب میں طالبان ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ خواتین ججز کو کسی بھی دوسرے خاندان کی طرح بے خوف ہو کر رہنا چاہیے۔ کسی کو انھیں نہیں دھمکانا چاہیے۔ ہمارے خصوصی فوجی یونٹس ایسی شکایتوں کی تفتیش اور خلاف ورزی کی صورت میں عمل کرنے کے پابند ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے افغانستان بھر میں سابقہ حکومت کے اہلکاروں کے لیے عام معافی کا وعدہ دہرایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…