منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

جامعہ نعیمیہ میں امسال 470 افراد نے اسلام قبول کیا‘راغب نعیمی

datetime 27  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی )جامعہ نعیمیہ کے شعبہ تبلیغ اسلام نے سال2020-21کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق امسال 470غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کیا جن میں198مرد،261خواتین اور15بچے بھی شامل ہیں۔اسلام قبول کرنے والوں میں36غیرملکی افراد بھی شامل ہیں جوکہ روس ،جرمنی، امریکہ ،آئرلینڈ،فلپائن،کینڈا ،چین ،برطانیہ،یوکرائن، میانمار،جاپان،تھائی لینڈاورفرانس ودیگر

ممالک کے شہری ہیں۔گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ کے شعبہ دعوت وتبلیغ کے رکن مولانا محمدامین نعیمی نے ادارے کے سربراہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کوسالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے شعبہ تبلیغ کے ممبران کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ اسلام دنیا کامقبول ترین اورعالمگیر مذہب ہے جو بلاتفریق انسانیت کی فلاح اورامن وسلامتی کادرس دیتاہے۔مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والوںنبی کریمؐ کی تعلیمات سے متاثرہوکراسلام میں داخل ہورہے ہیں۔دین اسلام قبول کرنے کے لئے عمرکی کوئی حدمقرر نہیں ہے۔مجوزہ تبدیلی مذہب کاترمیمی بل آئین پاکستان اوراسلامی کی بنیاد ی تعلیمات کے منافی ہے۔امید ہے مجوزہ بل کے حوالے سے تحفظات دور کرنے والے کیلئے وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری ودیگر ارکان اسمبلی اپنامثبت کردار ادا کریں گے کیوں کہ آئین پاکستان کی روشنی میںکسی کومذہب اسلام قبول کرنے سے نہیں روکاجاسکتا۔اسلام قبول کرنے کیلئے حکومت سخت شرائط لاگوکرنے کے بجائے اسلام قبول کرنے والوںکوتحفظ فراہم کرے۔جامعہ نعیمیہ میںشعبہ تبلیغ گزشتہ 68سالوں قائم ہے اب تک ہزاروں لوگوں نے جامعہ نعیمیہ میںآکر دین حنیف کی حقانیت کوتسلیم کیا اوراسلام قبول کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…