اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو شہری نے منہ پر انڈہ دے مارا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے انڈہ مارنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ پیر کے روز جنوبی فرانس کے شہر لیون میں
پیش آیا۔فرانسیسی صدر کو انڈہ پڑنے کی ویڈیو ایک شہری نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ لیون کا سفر کرتے ہوئے ایمانوئل میکرون کو انڈہ پڑ گیا۔ صدر کے سیکورٹی اہلکاروں نے انڈہ پھینکنے والے شخص کو فوری حراست میں لے لیا ہے۔