ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اہم ترین شخصیات کی سکیورٹی کے سالانہ اخراجات 99کروڑ 93لاکھ روپے تک پہنچ گئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)صوبے کے اہم ترین شخصیات کی سیکورٹی کے سالانہ اخراجات 99کروڑ 93لاکھ روپے پہنچ گئے ہیں خیبر پختونخوا پولیس کے سالانہ اخراجات سیکورٹی کی مد میں اضافہ ہو رہا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر

14کروڑ 70لاکھ روپے ، گورنر خیبر پختونخوا کی سیکورٹی پر 5کروڑ 40لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے پشاور اور نتھیا گلی کے رہائش گاہوں کی سیکورٹی اخراجات 5کروڑ 43لاکھ روپے سالانہ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پشاور اور نتھیا گلی میں رہائش گاہ پرسیکورٹی اخراجات 14کروڑ 70لاکھ روپے تک پہنچ گئے ہیں صوبے میں بیورو کریٹس ، ججز ، وزراء حاضر سروس ریٹائرڈ افسران ، مشیر ، معاونین خصوصی کی سیکورٹی پر پولیس ، ایف سی کے دستے بھی تعینات ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں آنے والے اہم ترین غیر ملکی شخصیات یا دیگر صوبوں کی شخصیات کو بھی سیکورٹی فراہم کی جاتی ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سیکورٹی اخراجات میں کمی لانے ، نفری کی کمی کودور کرنے کے لئے اے این پی ، پیپلز پارٹی سمیت سیاسی جماعتوں کی شخصیات ، بیورو کریٹس سے درجنوں پولیس اہلکاروں کی خدمات واپس لی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…