لاہور( این این آئی)حکومت نے کھیلوں پر ایک اور کڑا وار کرتے ہوئے اداروں کو سپورٹس فنڈ روکنے کا حکم جاری کردیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپورٹس فنڈز کو اداروں کے بجائے علاقائی ٹیموں کے لیے استعمال کیا جائے، حکومت نے اداروں سے علاقائی ٹیموں میں اجرا کے لئے 2 ماہ یعنی یکم مارچ 2022 تک کا الٹی میٹم دے دیا۔حکومت نے خط تمام اداروں کے سربراہان سمیت صوبوں کے ذمہ داران کو ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اداراتی ٹیموں کو فنڈز سے محروم کرنا نیشنل سپورٹس پالیسی کا حصہ ہے۔