ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی، اشتہار جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اخبار میں اشتہار جاری کرنیکی اجازت دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جائیدادوں کے معاملے پر دو تحصیلوں میں واقع جائیدادوں کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی۔

سابق وزاعظم کے نام تحصیل رائیونڈ میں دو زرعء اراضی ہیں، ان کے نام تحصیل کینٹ میں 135اپر مال کمرشل جائیداد ہے۔جائیدادوں کی نیلامی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز نے اجازت مانگی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ نے نیلامی اشتہار کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز میاں نواز شریف کی اراضی کی نیلامی کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ پرائس اسسمینٹ کمیٹی نے 11سو 28کنال زمین کا تخمینہ چار ارب 15کروڑ روپے لگا دیا۔سابق وزیر اعظم کی تین جائیدادوں کی نیلامی کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔11سو 28کنال اراضی کا تخمینہ لگا کر تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ موضع میاں میر،مانک اور بدوکی ثانی کی جائیدادیں چند روز میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔ موضع میاں میر 135 اپر مال پر واقع دو کنال 8 مرلہ کمرشل پلاٹ کا تخمینہ 20کروڑ48لاکھ 32ہزار روپے میں نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔موضع مانک کی 936 کنال 10 مرلہ زرعی اراضی کی نیلامی 3ارب 4کروڑ میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا، موضع بدوکی ثانی میں 279 کنال زرعی اراضی کی نیلامی 91کروڑ 34لاکھ روپے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیب کورٹ کے حکم پر نیلامی کے کیلیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی۔تحصیل رائیونڈ میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان رشید کمیٹی کے کنونیئر مقرر کیا گیا ہے، تحصیل کینٹ

میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان رانجھا کمیٹی کے کنونیئر مقرر کیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ کمیٹی کے کنونیئر ڈپٹی کمشنر لاہور مقرر کر دیئے گئے، کمیٹی ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ شامل کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…