ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سابق چیئرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری ، راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)سابق چیئرمین اوگرا کی غیر قانونی تقرری پر نیب ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی ، احتساب عدالت نے جاری تفصیلی فیصلہ میں راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے

خلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا ، رپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 6 ملزمان نامزد ہیں۔فیصلہ میں سابق سیکرٹری سکندر حیات، سابق ایگزکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں مسترد کر دیں گئیں ،نیب کی جانب سے توقیر صادق کے خلاف قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس بھی دائر ہے۔عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ راجہ پرویز اشرف ، توقیر صادق تقرری کمیٹی کے چیئرمین اور یوسف رضا گیلانی تقرری اتھارٹی تھے جبکہ توقیر صادق کی تعلیم ، تجربہ کم اور اسناد بھی غیر تصدیق شدہ تھیں اور توقیر صادق نے جن کمپنیوں کا تجربہ ظاہر کیا وہ جعلی ثابت ہوئیں۔فیصلے کے مطابق ملزمان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام رہے،توقیر صادق کی تقرری میں جن لوگوں کو نظر انداز کیا گیا وہ بھی بطور گواہ پیش ہوئے اور توقیر صادق کے خلاف قومی خزانے کو نقضان پہنچانے کا ریفرنس بھی دائر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…