ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایف بی آئی کے خفیہ پاکستانی ایجنٹ کامران فریدی کو 7سال قید

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آئی کے خفیہ پاکستانی ایجنٹ کامران فریدی کو سات سال قیدکی سزا سنا دی گئی۔ روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق نیو یارک کے جنوبی ضلع میں دائر کردہ عدالتی کاغذات کے مطابق جوکہ اس نمائندے نے بھی دیکھے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے خفیہ مخبر 56 سالہ

کامران فریدی جس نے اگست 2018 میں کراچی کی کاروباری شخصیت جابر موتی والا کو لندن میں گرفتار کرنے کی سازش میں مدد فراہم کی تھی، اسے ایف بی آئی میں اپنے سابق ساتھیوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر ڈرامائی انداز میں جیل بھیج دیا گیا۔ کامران فریدی کو ایف بی آئی کے تین سابق ساتھیوں بشمول ایف بی آئی سپروائزر، ایف بی آئی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس (جے ٹی ٹی ایف) کے افسر اور ان کے سابق ایف بی آئی ہینڈلر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جیل بھیجا گیا ہے، جو حال ہی میں ریٹائر ہوئے تھے۔ کامران فریدی کی سزا جابر موتی والا کی حوالگی کیس سے متعلق نہیں ہے لیکن فریدی اور موتی والا دونوں کے ساتھ جو ہوا وہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔ کامران فریدی کراچی میں پیدا ہوا لیکن 1990 کی دہائی کے اوائل میں امریکہ ہجرت کر گیا، جہاں تنظیم کے چند خطرناک آپریشنز میں ایف بی آئی کے لئے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد گرین کارڈ حاصل کیا۔ فریدی فلوریڈا میں اپنی امریکی بیوی کیلی کے ساتھ ایک دہائی سے زائد عرصے سے مقیم ہے اور 20 سال سے زائد عرصے تک خفیہ مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…