لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا۔ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین سے متعلق رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب کو بھجوادی۔وفاقی ٹیکس محتسب کے مطابق ایف بی آر غیر رجسٹرڈ بجلی صارفین کا مکمل ڈیٹا حاصل کرے اور اس ڈیٹا کے ذریعے بے نامی کاروبار تک پہنچنے کی کوشش کرے۔