ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

جمائما گولڈ اسمتھ گلوکار راحت فتح علی خان کی معترف، ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ، برطانوی فلم ساز و لکھاری جمائما گولڈ اسمتھ نے شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی لندن میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس پر ان کی تعریف کی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے 24 ستمبر کو انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان کی جانب سے لندن میں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر کی جانے والی پرفارمنس کی

مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔ویڈیو میں راحت فتح علی خان کو روایتی انداز میں قوالی کو گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ نے راحٹ فتح علی خان کی لائیو پرفارمنس کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ اصل براہ راست پرفارمنس ایسی ہی ہوتی ہے۔انہوں نے مختصر جملے میں تصدیق کی کہ گلوکار نے ان کی فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر پرفارمنس کی اور ساتھ ہی انہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔جمائما گولڈ اسمتھ ان دنوں لندن میں اپنی پروڈیوس کردہ رومانٹک کامیڈی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹکی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔مذکورہ فلم کے سیٹ کی دو دن قبل ہی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں سے ایک تصویر میں لندن میں لاہور کو دیکھا جا سکتا ہے۔جمائما خان لندن میں ہی لاہور کے مناظر کا سیٹ تیار کرکے وہیں فلم کی شوٹنگ شروع کی، مذکورہ فلم کے لیے چند دن قبل ہی انہوں نے پاکستانی انداز کے رکشے کے لیے بھی لوگوں سے مدد مانگی تھی کہ برطانیہ میں انہیں رکشہ فراہم کیا جائے۔جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ میں اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، جنہوں نے رواں برس کے آغاز میں شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔مذکورہ فلم کی کہانی بھی جمائما نے خود لکھی ہے اور اس کی کہانی ایشیائی و برطانوی جوڑے کی شادی اور رومانس کے گرد گھومتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فلم کی کہانی ان کی اپنی زندگی پر مبنی ہے یا اس کی کہانی خیالی ہے؟واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور دے رہے ہیں اور اس کی دیگر کاسٹ میں شبانہ اعظمیٰ، ایما تھامسن، لِلی جیمز اور شہزاد لطیف بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…