منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسٹیٹ بینک نے درآمدی گاڑیوں پرقرضوں کے اجرا پرپابندی لگادی

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدی گاڑیوں کیلئے قرضوں کے اجرا پر پابندی لگادی۔ مرکزی بینک نے گاڑیوں، پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کیلئے شرائط بھی سخت کردیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے افراط زر اور درآمدات کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدی گاڑیوں کیلئے قرضوں کے

اجرا پر پابندی لگادی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گاڑیوں، پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کیلئے شرائط بھی سخت کردی گئی ہیں، گاڑی کیلئے قرض لینے والا آئندہ سے ڈان پیمنٹ 15 کے بجائے 30 فیصد دے گا، گاڑیوں کیلئے قرضوں کی زیادہ سے زیادہ مدت بھی 7 سے کم کرکے 5 سال کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں بینکوں نے گاڑیوں کیلئے 360 ارب کے ریکارڈ قرضے جاری کئے تھے، نئے ضوابط کے تحت کسی ایک فرد کیلئے گاڑی کے قرضے کی مجموعی حد 30 لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگی۔مرکزی بینک کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ پرسنل لون کی زیادہ سے زیادہ مدت 5 سے کم کرکے 3 سال کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈیٹ برڈن ریشو کا زیادہ سے زیادہ تناسب 50 سے کم کرکے 40 فیصد کردیا گیا ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ پست آمدنی سے متوسط آمدنی تک کے طبقے کی قوت خرید کو محفوظ بنانے کیلئے ایک ہزار سی سی انجن کیپسٹی تک ملک میں تیار ہونیوالی گاڑیوں پر نئے ضوابط لاگو نہیں ہوں گے جبکہ ان کا اطلاق ملکی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں پر بھی نہیں ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کھولنے والے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے روشن اپنی کار پراڈکٹ پر بینکوں یا ترقیاتی اداروں کے قرض سے متعلق ضوابط تبدیل نہیں کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…