لاہور(این این آئی) عدالت نے جاتی امرا ء کی 127 کنال اراضی کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کی صدر مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرنے کا حکم دیدیا۔تعمیل کنندہ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اے سی رائیونڈ نے حقائق کے برعکس زمین کے انتقال منسوخ کیے۔ مریم نواز کی رہائش گاہ پر نوٹسز بھی وصول نہیں کیے جا رہے۔سول کورٹ لاہور نے تعمیل کنندہ کو احکامات جاری کیے ہیں کہ
مریم نواز کے گھر کے باہر نوٹس آویزاں کرکے تصویر بناکر پیش کی جائے۔لاہور کی سول عدالت میں ایک درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ شریف خاندان نے جاتی امرا میں اس کے آبائو اجداد کی اراضی پرغیر قانونی قبضہ کیا ہے۔نیب بھی مریم نواز سے رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کی تفتیش کرتا رہا ہے۔ ۔ نیب نے مریم نوازسیایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کیا تھا۔