ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ’ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ‘ کا ترانہ جاری کردیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے آفیشل ترانے ’لائیو دی گیم‘ کو جاری کردیا۔مختصر دورانیے کے ترانے کی موسیقی بولی وڈ موسیقار، گلوکار و ہدایت کار امت تریویدی نے دی ہے اور گانے میں جدید ٹیکنالوجی کی اینیمیشنز کا استعمال کیا گیا ہے۔گانے میں بھارت، آسٹریلیا، انڈیا اور افغانستان کے

معروف کھلاڑیوں کے اینیمٹڈ کرداروں کو دکھایا گیا ہے جب کہ شائقین کو بھی اینیمیشن کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔ویڈیو کا آغاز ویسٹ انڈیز کے ملک جمیکا سے ہوتا ہے جس کے بعد کرکٹ کے ممبئی کے مداح کو دکھانے کے بعد کراچی کے نوجوان کرکٹ مداح کو دکھایا گیا ہے۔آفیشل ترانے کی ویڈیو میں پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو بھی نہیں دکھایا گیا، جس کی وجہ سے گانے پر اعتراض بھی کیا جا رہا ہے۔آئی سی سی کے مطابق مذکورہ گانے کی ویڈیو کی تیاری میں 40 مختلف تھری ڈی اور ٹو ڈی اینیمیشن سمیت دیگر ٹیکنالوجی کے آرٹسٹ افراد نے مدد فراہم کی۔گانے کو آئی سی سی کے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس پر جاری کیے جانے سمیت اسے پارٹنر ٹی وی چینلز کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بھی جاری کیا گیا۔گانے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ بننے والی دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں یا ممالک کی جھلکیاں نہ دکھائے جانے پر کئی لوگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ ماہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہوگا اور ایونٹ کے میچز عمان میں بھی ہوں گے اور کپ 14 نومبر تک جاری رہے گا۔اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کپ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں 12 بڑی ٹیموں کو آئی سی سی نے سپر ٹیمز کا نام دیا ہے۔مذکورہ ایونٹ کا انعقاد 2020 کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا مگر کورونا کی وبا کی وجہ سے اس کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی مگر وہاں بھی وبا کے باعث ایونٹ کا انعقاد نہیں ہو سکا۔بعد ازاں آئی سی سی نے میزبان بھارت کی مشاورت سے ایونٹ کا انعقاد یو اے ای اور عمان میں رکھا اور اب اگلے ماہ ایونٹ کا آغاز ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…