منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان سے امریکی انخلا میں وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تعریف

datetime 24  ستمبر‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی انخلا میں وزیر اعظم عمران خان کے کردار کی تعریف کی ہے ۔معروف امریکی صحافی گلین بیک نے اپنے پروگرام میں سابق امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ

وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بہترین تعلقات تھے، انہوں نے عمران خان کو کرکٹ کی دنیا کا مکی مینٹل بھی قرار دیااور افغانستان سے انخلاء میں انکے کردار کو سراہا۔اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بلین ٹری منصوبے پر وزیراعظم عمران خان کے معترف ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے۔نیویارک میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تمام ملکوں کو پاکستان کے شاندار منصوبے کی پیروی کرنی چاہیے، عالمی درجہ حرارت میں 1.5 درجے کمی کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہونگی، 2040 تک صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کو ماحول دوست انرجی پر منتقل کرنا ہوگا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عمران خان سے متاثر ہو کر برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…