لاہور( آن لائن)نوازشریف کینام پرویکسین کی جعلی انٹری کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔انکوائری کمیٹی نے7 افراد کوغلط اندار ج پر ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرمیں تعینات عملہ غیرتربیت یافتہ تھا۔ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ویکسی نیشن سینٹر سے متعدد اندراج
کینسل کییجانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔واقعے میں زیادہ غفلت ایم ایس کی تھی، ریکارڈ چیکنگ کے دوران تضادات پائے گئے۔ ایم ایس، سینئرافسر، کلرک، نرس، وارڈ بوائے، چوکیدار اور پی اے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے پر مزید تحقیقات ایف آئی اے کریگا۔کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس معطل کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔