ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

سینیئر اداکار طلعت اقبال انتقال کرگئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)ماضی کے سینئر اداکار طلعت اقبال مختصر علالت کے بعد امریکا میں انتقال کر گئے، اہلِ خانہ نے اداکار طلعت اقبال کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔اداکار طلعت اقبال عرصہ دراز سے امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے

، وہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علاج اور مصنوعی تنفص پر تھے۔کچھ روز قبل طلعت اقبال کو جواں سالہ بیٹی سارہ کے حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر جانے کے بعد شدید صدمہ لاحق ہوا اور ان کو ملٹی پل ہارٹ اٹیک ہوئے۔ہارٹ اٹیک کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے مصنوعی تنفس کے ذریعے اداکار طلعت اقبال کی جان بچانے کی کوششیں جاری تھیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور بے ہوشی کے دوران ہی انتقال کر گئے۔اداکار طلعت اقبال نے 70ء اور 80ء کی دہائی میں کئی ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیئے، جبکہ انہوں نے کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔مرحوم طلعت اقبال کی نمازِ جنازہ ڈیلس میں واقع مسجد الرحمٰن اسلامک ایسوسی ایشن آف کیرولٹن (IAC) میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ریسٹ لینڈ قبرستان میں سپردِ خاک کیاگیا۔مرحوم اداکار طلعت اقبال کے انتقال پر پاکستانی کمیونٹی سوگوار ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…