ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امام مسجد کی بیٹی روم کی سٹی کونسل کے منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی

datetime 23  ستمبر‬‮  2021 |

روم (این این آئی)اٹلی میں مقیم مصری مبلغ اور مسجد کے امام کی 20 سالہ بیٹی دارالحکومت روم کی سٹی کونسل کے منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ لے گی ،

امام مسجد کی بیٹی مریم علی اگرسٹی کونسل کے ارکان کے انتخابات میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو روم میں وہ پہلی مسلمان خاتون ہوں گی جو سٹی کونسل کے اس اہم عہدے پر فائز ہوگی۔مریم علی یونیورسٹی میں قانون کے مضامین کی طالبعلم ہیں، انہوں نے اپنے نام سے ایک یوٹیوپ چینل بھی بنا رکھا ہے۔ ان کے والد سامی سلیم نے قاہرہ یونیورسٹی سے قانون اور اسلامک اسٹڈیز میں گریجوایشن کی دو ڈگریاں حاصل کی ہیں۔مصری عالم دین سامی محمد علی کی اہلیہ بھی مصری ہیں۔ مریم علی کے علاوہ ان کی تین مزید بیٹیاں تسنیم، صفا اور امینہ بھی ہیں۔سامی سالم قاہرہ سے 125 کلو میٹر دور الدقھلیہ گورنری کے نواحی علاقے البصراط کی رہائشی ہیں۔ وہ 1994 کو اپنے خاندان کے ہمراہ اٹلی منتقل ہوگئے تھے۔اٹلی آنے کے 10 سال بعد انہوں نے وہاں ایک چھوٹی مسجد بنائی جسے مسجد ’فتح‘ کا نام دیا گیا۔سامی سالم کی بیٹی مریم سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹ ہیں۔’مصر24‘ چینل کی ویب سائٹ کے مطابق سامی سالم بچپن سے مریم کے ساتھ ہیں اور فلاحی کام کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…