اسلام آباد (این این آئی)سکھوں کی تنظیم ‘‘ سکھ فار جسٹس ‘‘ نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ امریکہ پہ بڑے احتجاج کی کال دے دی ۔ منگل وائٹ ہائوس سے لے کر اقوام متحدہ
تک پیچھا کرنے کا اعلان کر دیا ،کسانوں کے پر امن مظاہروں کے دوران چھ سو زائد افراد کو ریاست نے قتل کیا ۔ ایس ایف جے نے کہاکہ مودی کے مظالم کے خلاف وائٹ ہاوس سے رابطے میں ہیں ۔جسٹس فار سکھ نے کہاکہ صدر جو بائڈن اور نائب صدر کمالہ ہیریس کو اس حوالے سے خط لکھ دیئے گئے ، سینیٹرز اور کانگریس میں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں ،ہندوستانی وزیر اعظم کے خلاف ایک بار پھر امریکہ اور دیگر ممالک میں قتل اور پر تشدد کاروائیوں کے خلاف مقدمے درج کروانے کا اعلان کیا گیا ۔ جسٹس فار پیس نے کہاکہ نیو یارک کی فیڈرل کورٹ میں اس حوالے سے پہلے ہی مودی کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے ، پچیس تاریخ کو کشمیری عوام کے ساتھ مل کے اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج فائنل کرلیا گیا ۔ سکھ فار جسٹس نے کہاکہ ہم سکھوں اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو امریکہ میں چین سے نہ بیٹھنے دیں گے ۔