ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے، سابق انگلش پلیئر شارلٹ ایڈورڈز کی شدید تنقید

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن)انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈز نے اپنے ہے بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ای سی بی کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی یاد داشت بھی بہت کمزور ہے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کے درمیان تیسرے ون ڈے سے قبل اسکائی اسپورٹس کرکٹ سے بات کرتے ہوئے ، ایڈورڈز اور سابق انگلینڈ ٹیم کے ساتھی ایبونی رینفورڈ برینٹ نے ای سی بی اور پاکستان کے فیصلوں کے درمیان تضادات پر کھل کر بات کی۔پاکستان کی مینز ٹیم نے اس وقت نیوزی لینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جب کورونا وبا عروج پر تھی۔ رین فورڈ برینٹ نے کہا ،’اہم یہ ہے کہ اس دورے کی منسوخی کا سیکیورٹی کے مسائل یا خدشات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘انہوں نے کہا آپ سوچیں پاکستان نے ہمارے لیے کیا کیا۔ پاکستانی ٹیم کم کورونا والے ملک سے زیادہ کورونا والے ملک کھیلنے ا?ئی تھی۔ انہیں بغیر کسی ویکسین پروگرام کے قرنطینہ میں رہنا پڑا۔ اب میں سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستانی ٹیم کا وہ احسان واپس کر سکتے تھے۔ایڈورڈز نے مزید کہا ’’اگر یہ سیکورٹی ہوتی تو مجھے کوئی مسئلہ نہ ہوتا اور شاید ہم ابھی یہ گفتگو نہیں کر رہے ہوتے۔‘‘’’میں پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے لیے بہت مایوس ہوں۔ انہوں نے پچھلی موسم گرما میں انگلینڈ میں کرکٹ کے لیے بہت زیادہ کام کیا، اور مجھے لگتا ہے کہ ہماری یادداشت بہت کم ہے۔‘‘انہوں نے ‘‘یہ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا ایک تاریخی دورہ تھا۔ ہم وہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے۔‘‘

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…