جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

عمر شریف ایئر ایمبولینس میں اکیلے امریکہ روانہ ہونگے ،بیٹا اور اہلیہ ساتھ نہیں جا سکیں گے ، کمپنی کی جاری کردہ ای میل سامنے آگئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ملک کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف ایئر ایمبولینس میں اکیلے امریکہ روانہ ہوں گے۔معروف کامیڈین عمر شریف کی علاج کے لیئے پیر کی صبح اکیلے امریکہ روانگی متوقع ہے۔ ایئر ایمبولینس پیر کو

کراچی پہنچی گی۔ایمبولینس میں صرف عمر شریف جاسکیں گے۔کینیڈین ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے کی گئی ای میل کے مطابق ایئرایمبولینس کو واشنگٹن تک پہنچنے کیلئے 2 مقامات پر اسٹاپ کرنا ہوگا۔ایئر ایمبولینس کمپنی کے مطابق اسٹاپ اوور کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ کیلئے تمام مسافروں کا ویزا ہونا ضروری ہیں جبکہ مریض کو اس ویزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔کمپنی نے ای میل میں کہا ہے کہ مریض کیساتھ سفر کرنے والوں کے لیے یورپ اور کینیڈا کے ویزے ہونے چاہئیں۔عمر شریف کے ساتھ جانے کے لیے یورپ کا ویزہ ضروری ہے جو کہ بیٹا اور اہلیہ کے پاس نہیں ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایاکہ وقت کم ہے، ویزے فوری طور پر حاصل نہیں کیئے جا سکتے، لہٰذا عمر شریف کے خاندان کے چاروں افراد اپنے طور پر کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔ذرائع سندھ گورنمنٹ نے مزیدکہاکہ ایئر ایمبولینس آنے کے لیے دیئے گئے 5 میں سے 3 دن رہ گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…