اسلام آباد (آن لائن) گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ، مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.33فیصدپرپہنچ گئی۔ جاری دستاویز کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں57.14 فیصد اضافہ ہوا ۔
چکن زندہ مرغی 125/180 روپے فی کلو اضافہ ہوا ۔ 2021 چکن زندہ مرغی ریٹ 160 کم سے کم اور 270 روپے فی کلو رہا،موجودہ ریٹ زندہ مرغی 210 روہے فی کلو ہے ۔ 2018 میں بکرے کا گوشت کم از کم 700 روپے فی کلو زیادہ سے زیادہ 800 روپے فی کلو ریٹ رہا ۔ 2021 میں بکرے کا موجودہ ریٹ 1250 روپے فی کلو رہا، 2018 میں بیف ہڈی 480 روپے فی کلو ، بیف بغیر ہڈی 550 روپے فی کلو ریٹ رہا،2021 میں بیف ہڈی وہڑی 650 روپے کلو رہا ۔ بیف بغیر ہڈی وہڑی ، 750 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے ۔ 2018 میں انڈے کم سے کم ریٹ 80/90 روپے فی درجن اور زیادہ سے زیادہ سردی سیزن ریٹ 110/120 روپے فی درجن رہے ۔ 2021 انڈے کم سے کم ریٹ 155 روپے فی درجن اور موجودہ ریٹ 180 روپے فی درجن ہے۔