جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

آمدن سے زائد اثاثے :نیب نے صوبائی وزیر سید اویس قادر کیخلاف شکنجہ کس دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب سکھر نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ کے خلاف گھیرا تنگ کرکے تحقیقات کے لیے طلب کیا. نیب ذرائع کے کے مطابق خورشید شاہ پر دائر ریفرنس میں شامل اویس شاہ ضمانت پر آزاد ہیں. تاہم دیگر الزامات کی تحقیقات کے لیے اویس شاہ کو طلب کیا گیا، صوبائی وزیر تین گھنٹوں تک نیب افسران کے سوالات کے

جوابات دیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی جانب سے اویس شاہ کو جاری کردہ کال اپ لیٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ دو ہزار تیرہ میں رکن صوبائی اسمبلی بننے کے بعد اویس شاہ کے اثاثوں میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا، نیب ذرائع کے مطابق اویس شاہ کے بحریا ٹاون، ڈفینس اور سکھر میں بنگلوز، دو پیٹرول پمپس اور پندرہ سو ایکڑ زرعی زمین کے علاوہ اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کے شواہد ملے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں اسی حوالے سے آج اویس شاہ کو طلب کیا گیا. کال آپ لیٹر ملنے پر اویس شاہ اپنا جواب جمع کرانے نیب سکھر کے دفتر پہنچے، جہاں پر اویس قادر شاہ نے نہ صرف نیب کے افسران اور انکوائری ٹیم کو جوابات جمع کرائے بلکہ تین گھنٹوں تک جاری انکوائری ٹیم کو متعدد الزامات کے حوالے سے جوابات دیتے رہے۔ تین گھنٹے کی پیشی کے بعد صوبائی وزیر نیب سکھر آفس سے روانا ہوگئے اور میڈیا سے بات کرنے سے انکار کیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مزید تحقیقات کے لی دوبارہ بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…