جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

میں اگر چیئرمین پی سی بی ہوتا تو ان کے ساتھ انٹرنیشنل سیریز کھیلنے سے انکار کر دیتا، شعیب اختر برس پڑے

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) انگلینڈ کی سردمہری نے بابر اعظم کو بھی افسردہ کردیا۔نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی ختم ہونے پر کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ پھر مجھے شدید مایوسی ہوئی۔سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ کھیل کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہا لیکن دوسرے ایسا نہیں کرتے، پاکستان نے کرکٹ کے سفر کو جاری رکھنے کیلیے ایک لمبا سفر طے کیا اور

یہ وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوگا، ہم نہ صرف بقا کی جنگ میں کامیاب بلکہ ترقی بھی کریں گے۔سابق پیسر شعیب اختر نے کہا کہ گورے افغانستان سے انخلا کیلیے پاکستان کی مدد لیتے اور پی آئی اے میں سفر کرتے ہیں،ٹور کی بات ہوتو سیکیورٹی کا جائزہ لینے سے قبل ہی انکار کردیتے ہیں، انھوں نے لاکھوں پاونڈز بچانے کیلیے پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ بلالیا، اب اسی ملک کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی،میں اگر چیئرمین پی سی بی ہوتا تو ان کے ساتھ انٹرنیشنل سیریز کھیلنے سے انکار کر دیتا۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شیر کا ایک دن بھیڑ کی ساری زندگی سے بہتر ہے، بدقسمتی سے ہم اس دنیا میں رہتے ہیں جہاں دہشت گردی نے کھیل اور تفریح کو ہر ملک میں متاثر کیا لیکن میں ایسے ملک میں کرکٹ کھیلنا پسند کروں گا جو ان حالات سے مقابلے کے لیے تیار ہو۔سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ عزت کو ترجیح دینا چاہیے، رونے دھونے سے بہتر ہے دنیا کو دکھائیں کہ ہم زندہ قوم ہیں، یہ ٹیم پاکستان اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کا وقت ہے، ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو ہرپاکستانی کی سپورٹ درکار ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…