اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ائیرویز کی پرواز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے تاشقند ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، پرواز بی اے 260 اسلام آباد سے
گزشتہ رات لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کئی گھنٹوں سے تاشقند ائیر پورٹ پر ہی موجود ہیں اور طیارے کی لندن روانگی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا رہا۔دوسری جانب برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ طیارہ جلدہی برطانیہ روانہ کیا جائے گا، طیارے میں فنی خرابی کو دور کیا جارہا ہے۔